پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی دیکھی جا رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا پتہ چلتا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت رجحان پایا گیا۔ اس دوران پی ایس ای 100 انڈیکس 71 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر کے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 70 ہزار 544 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں سے 5افراد جاں بحق،8زخمی