نوشہرہ، ریسکیو ٹیمیں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کیلئے متحرک

ویب ڈیسک: ضلع نوشہرہ میں دریائے کابل میں اونے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں سیلاب میں پھنسے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی ضلع نوشہرہ کے علاقے امان گڑھ کے رہائشی علاقے میں داخل ہو گیا ہے۔
اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ رہائیشی علاقے میں سیلابی پانی داخل ہونے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں مکمل تیاری کیساتھ پہنچ گئیں اور سیلاب میں پھنسے لوگوں اور دیگر قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں جت گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ کی تباہی میں اسرائیل کو امریکا اور یورپ کی حمایت حاصل ہے، خواجہ آصف