چترال میں بارشیں اور سیلاب، تین پیپرز کینسل، نیا شیڈول جلد جاری کیا جائیگا

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشیں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ضلع چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے تین پیپرز کینسل کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق تعلیمی بورڈ سربراہان اجلاس ریز صدارت صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی منعقد ہوا جس میں میٹرک امتحانات بارے اہم فیصلہ کیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے چترال میں 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے پیپرز منسوخ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ پیپرز نئے شیڈول کے مطابق بعد میں لئے جائیں گے۔
وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی کے مطابق میٹرک امتحانات کیلئے سیکیورٹی اور دیگر تمام انتظامات مکمل ہیں۔ ہمیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کی آزادی میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں، فضل الرحمان