پشاور، سابق وزرائےاعلی سے پروٹوکول واپس، پی ایس بارے اعلامیہ جاری

ویب ڈیسک: وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر سابق وزرائے اعلی سے پی ایس سمیت پروٹوکول واپس لے لیا گیا۔
اس حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امیر حیدرخان ہوتی کے پی ایس خادم حسین کو اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ، پرویز خٹک کے پی ایس علی حسن قریشی کو ڈیپارٹمنٹ ابتدائی و ثانوی تعلیم رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ سردار مہتاب احمد خان عباسی کے پی ایس عبیداللہ سلیم کو ای اینڈ اے ڈی ڈیپارٹمنٹ جبکہ پی ایس ٹو پیر صابر شاہ سید حارث شاہ کی خدمات ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کو واپس لوٹا دی گئیں۔
یاد رہے کہ سابق وزرائے اعلیّ سے پروٹوکول واپس لے لیا گیا.

مزید پڑھیں:  کینیڈا میں خالصتان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے