ایران کی اسرائیلی بحری جہاز پر سوار 2 پاکستانیوں کو واپسی کی اجازت

ویب ڈیسک: ایرانی حکومت نے قبضے میں لئے گئے اسرائیلی بحری جہاز پر موجود 2 پاکستانیوں کو وطن واپس جانے کی اجازت دیدی۔
اس حوالے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اجازت پاکستانی دفتر خارجہ کی کوششوں کی بدولت دی گئی۔
یاد رہے ک اسرائیلی جہاز ایران نے قبضہ میں لے لیا ہے جس پر 2 پاکستانی بھی سوار تھے۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل کے عوام نے انسدادِ پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا