پاکستان اور سعودی عرب بہترمستقبل کیلئے کوشاں ہیں، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے سعودی وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب بہترمستقبل کیلئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی ضرورت ہے۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان میں توانائی خصوصاً قابل تجدید توانائی ذرائع میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔
اجلاس سے اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب بہترمستقبل کیلئے کوشاں ہیں۔ آئی ٹی اور کان کنی کے شعبے میں تعان دونوں ممالک کیلئے مفید ہیں۔

مزید پڑھیں:  قومی وطن پارٹی نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا