مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: مسافر کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق دادو کے علاقے مانجھند کے قریب کراچی جانے والی بس تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔
اس حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے حادثے کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی۔
ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں حرکت میِں آ گئیں اور فوری طور پر جائَ وقوعہ پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو بھی فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی۔
یاد رہے کہ مسافر بس اور آئل ٹینکر کے خوفناک تصادم سے زخمیوں میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں