پی ڈی ایم تجربات ناقابل برداشت، عوامی مسائل پر توجہ دینا ہوگی، علی امین

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا کہ پی ڈی ایم ون کے بعد پی ڈی ایم ٹو کے تجربات قوم برداشت نہیں کر سکتی۔
انہوں نے انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ون کا نتیجہ سب دیکھ چکے۔ اس ملک کے غریب عوام کے سمائل حل کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔ قوم کو مزید اندھیروں میں نہ دھکیلیں۔
انہوں نے کہا کہپ نگران حکومت کے بنائے گئے حالات سب کے سامنے ہیں۔ مرکزی حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ لندن پلان سمیت تمام غیر ملکی پلان اور مزید تجربوں کا سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ اس وقت مشکلات اور مہنگائی کا شکار عوام کے مسائل کے حل کا سوچنا ہوگا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہم نے پنجاب میں بھی ہیلتھ کارڈ دیا تھا جو بند کر دیا گیا۔ اب اپنے صوبے میں ہم نے روٹی سستی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کا اعلان بھی کیا ہے۔ اس پر میں عملدرآمد کراکر دکھاؤں گا نہ کرا سکا تو کرسی چھوڑ دوں گا۔

مزید پڑھیں:  لاہور، گندم خریداری پر احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار