پشاور، حکومتی احکامات نظر انداز، روٹی کی پرانی قیمتیں برقرار، ضلعی انتظامیہ متحرک

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت کے باوجود پشاور بھر میں روٹی کی پرانی قیمتیں برقرار ہیں۔ شہر کے وسطی علاقوں سے لے کر مضافاتی علاقوں تک 120 گرام روٹی 20 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی احکامات کے باجود نانبائیوں کی جانب سے روٹی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جا رہی اور روٹی کی پرانی قیمتیں برقرار رکھی ہوئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخ نامے کی پابندی نہ کرنے والے نانبائیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 25 سے زائد نانبائیوں گرفتار کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  کینیڈا میں خالصتان زندہ باد کے نعرے گونج اٹھے