پشاور، ضم اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کیلئے 8 کروڑ روپے ریلیز

ویب ڈیسک: ضم اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کیلئے 8 کروڑ روپے ریلیزکر دیئے گئے۔ اس حوالے سے ثوبیہ حسام ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ مذکورہ رقم ضم اضلاع میں ریلیف سرگرمیوں کیلئے متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو دی گئی ہے۔
ان میں سے شمالی و جنوبی وزیرستان کو دو دو کروڑ، ضلع کرم کو 50 لاکھ، خیبر ایک کروڑ 50 لاکھ، باجوڑ ایک کروڑ اور مہمند کیلئے بھی ایک کروڑ رکھے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ قبائلی علاقوں میں ریلیف سرگرمیوں کیلئے 8 کروڑ روپے حکومت کی جانب سے ریلیز کر دیئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہستان میں لینڈ سلائیڈنگ، شاہراہ قراقرم بند، سیکڑوں مسافر پھنس گئے