نوازشریف

نوازشریف سیاست میں سرگرم، جلد پارٹی صدارت سنبھالیں گے

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف عملی سیاست میں دوبارہ سے سرگرم ہوگئے،جلد پارٹی صدارت سنبھالیں گے ۔
پارٹی کی سینئر قیادت نے نواز شریف کو پارٹی کی دوبارہ قیادت سنبھالنے کا مشورہ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف جلد پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر بن جائیں گے، ایک سے دو ماہ کے اندر پارٹی میں تنظیم نو کی جائے گی۔
پارٹی کی تنظیم نو کے بعد نوازشریف پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھال لیں گے اور مسلم لیگ ن کی آئندہ کی حکمت عملی نواز شریف ہی طے کریں گے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں شدید بارشیں، 10 افراد جاں بحق، 14 زخمی