گاڑی پر دھماکہ

باجوڑ:سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر دھماکہ

ویب ڈیسک: باجوڑ میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکہ ہوا ہے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ بدان قلعہ میں پیش آیا جہاں سابق ایم این اے اخونزادہ چٹان کی گاڑی پر بم دھماکہ کیا گیا ۔
بلٹ پروف گاڑی کی وجہ سے اخونزادہ چٹان اپنے ساتھیوں سمیت دھماکے میں محفوظ رہے تاہم گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ۔
واضح رہے کہ اخونزادہ چٹان ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 8سے پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں ۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان، لشینما کی خطرناک بیماری نے وبائی شکل اختیار کر لی