قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس آج طلب، دعوت نامے ارسال

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا پہلا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ سہ پہر 4 بجے ہونے والے مشترکہ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کرینگے جبکہ اجلاس سے صدر مملکت آصف زرداری بھی خطاب کریں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کیلئے چیف جسٹس، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور سفراء کو دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت 11روپے 88پیسے کم