بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ

ویب ڈیسک: بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب نامعلوم وجوہات کی بنا پر منسوخ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس میں آج ہونا طے تھا۔ اس حوالے سے ترجمان گورنر ہاؤس کی جانب سے بتایا گیا کہ گزشتہ روز بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب کی اطلاع دی گئی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر آج ہونے والی تقریب منسوخ کر دی گئی۔
یاد رہے کہ بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے آج حلف اٹھانا تھا۔ ان متوقع وزراء میں پیپلز پارٹی کے علی مدد جٹک، صادق عمرانی، سردار سرفراز ڈومکی، اسفندیار کاکڑ، ظہور بلیدی، سردار زادہ فیصل جمالی، لیاقت لہڑی اور بخت کاکڑ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ آج ہونیوالی بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب منسوخ کر دی گئی.

مزید پڑھیں:  قومی وطن پارٹی نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج کو مسترد کردیا