بلوچستان میں شدید بارشیں، ندی نالے بپھر گئے، نشیبی علاقے زیرآب

ویب ڈیسک: بلوچستان میں شدید بارشیں جاری ہیں جس سے ندی نالے بپھر گئے۔
ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشیں ہوئیں۔
گوادر میں 80 ملی میٹر، اورماڑہ میں77، پسنی میں 66، جیوانی میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں:  سوشل ویلفیئر آفس کرک کی گاڑی مشعال یوسفزئی کے پی اے کے حوالے