بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کھیرا مزید تنگ، 1471 ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک: صوبہ بھر میں بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف کیپٹل سٹی پولیس نے گھیرا مزید تنگ کر دیا۔
صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں واپڈا حکام کے ہمراہ پشاور پولیس کی خصوصی مہم مزید تیزی سے جاری ہے۔
اس حوالے سے سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی زیر صدرات پیسکو حکام اور پولیس افسران کیساتھ مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں بجلی چوری اور کنڈا مافیا کیخلاف سخت کارروائی اور اس سلسلے میں کسی سے رعایت نہ برتنے کے احکامات جاری کئے گئے۔
سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی ہدایات پر جاری مہم کے دوران اب تک 4234 مقدمات درج کئے گئے جبکہ درج مقدمات کے حوالے سے 1471 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
سی سی پی او نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہر کو لوڈ شیڈنگ فری بنانے اور بجلی چوری کی مد میں لائن لاسز سے بچنے کیلئے سخت اقدامات ناگزیر ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ، قومی ٹیم کو وکٹ کیپر کے چناو میں مشکلات