دہشتگردی کے خاتمے کی لڑائی ہماری مشترکہ ہے، سرفراز بگٹی

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں سب سے بڑا چیلنج گورننس ہے۔ اس اہم مسئلے کے حل کیلئے اصلاحات پیش کی گئیں جسے کابینہ سے مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی۔
صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن وامان کے اقدامات صرف فوج اور ریاست تک محدود نہیں بلکہ دہشتگردی کے خاتمے کی لڑائی ہماری مشترکہ لڑائی ہے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، ایکٹنگ چارج کی روایات ختم کرکے متعلقہ گریڈ کا افسر متعلقہ پوسٹ کے لئے تعینات کریں گے۔
یاد ہرے کہ بلوچستان کابینہ کے اولین اجلاس میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کی لڑائی ہم سب کی مشترکہ لڑائی ہے، یہ کسی ایک فرد یا ادارے کی ذمہ داری نہیں۔

مزید پڑھیں:  لاہورمیں پولیس کی ٹارگٹ کلنگ جاری،ایک اور اہلکار نشانہ بن گیا