تخت بھائی، مزدور رہنما شیر زادہ اپنی ملازمت پر بحال

ویب ڈیسک: پیپل ورکر یونین رحمن کاٹن مل تخت بھائی کے سابق صدر اور مزدور رہنما شیر زادہ کو پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے اپنی ملازمت پر باعزت طور پر بحال کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مزدور رہنما شیر زادہ کو 11 جولائی 2018ء کو ملز انتظامیہ نے علط فہی کی بنا پر ملازمت سے برطرف کیا تھا۔
اس دوران مختلف عدالتوں میں 6 سال کی طویل سماعتوں کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید اتیق شاہ اور جسٹس سید ارشد علی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے انہیں باعزت اپنی ملازمت پر بحال کرنے کے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر مزدور رہنما شیر زادہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عدالتی فیصلہ کو حق، سچ اور مزدوروں کی فتح قرار دیا۔

مزید پڑھیں:  ہائیکورٹ ججز کیخلاف مہم : توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل