dead reuters 1587372567

پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری، کیسز کی تعداد 119536 ہو گئی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ اپڈیٹ جاری، رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 119,536 ہو گئی۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 5834 کیسز ریکارڈ ہوئے،کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے کی تعداد 38391 ہوگئی ہے,
پاکستان میں ایکٹو کیسسز کی تعداد 78789 ہے۔

مزید پڑھیں:  سیکورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ،3دہشت گرد ہلاک

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس 101 زندگیاں نگل گیا،ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2356 تک پہنچ گئی۔
سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 43790 ہوگئی،پنجاب میں45463، خیبر پختونخواہ میں 15206 کیسز رپورٹ،

مزید پڑھیں:  حق نہ دیا گیا تو اسلام آباد پرقبضہ کرلیں گے،علی امین گنڈاپور

بلوچستان میں 7335 اسلام آباد 6236 گلگت میں 1018 کیسز رپورٹ،آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 488 ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں میں 26,573 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے۔