2245249 ImranFarooq 1592465706

ثابت ہو گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم نے ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا حکم دیا- عدالتی فیصلہ

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے جرم میں تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی جبکہ بانی ایم کیو ایم سمیت چار اشتہاری ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ ہر صورت حماس کو زیر کرنے کیلئَے کوشاں، قطر کو بھِی تنبیہ

عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم نے ہی ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے احکامات جاری کیے۔

مزید پڑھیں:  چکدرہ دیر ڈیڑھ سو کلومیٹر مین شاہراہ ٹھوٹ پھوٹ کا شکار، عوام کو مشکلات

عدالت نے مقدمہ میں بانی ایم کیو ایم سمیت ، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف کامران کو اشتہاری ملزم قرار دیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور جائیداد ضبطگی کے احکامات بھی دیے۔