PK

احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت غرباء مساکین کوادائیگی ایک مربوط نظام کے تحت جاری ہے- ڈاکٹرثانیہ نشتر

اسلام آباد: ڈاکٹرثانیہ نشتر کے مطابق احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت غرباء مساکین کوادائیگی ایک مربوط نظام کے تحت جاری ہے، احساس پروگرام میں اگرکسی نے مستحق کاحق خردبردکردیااس کیخلاف FIRدرج کرکے قانونی چارہ جوئی عملی میں لائی جائیگی،

وزیراعظم عمران خان کاوژن ہے کہ پسماندہ طبقے کواوپرلایاجائے اورانہیں سہولیات فراہم کی جائے،احساس ایمرجنسی پروگرام وزیراعظم کے وژن کی عکاس ہے،احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت غرباء مساکین کوادائیگی ایک مربوط نظام کے تحت جاری ہے،

مزید پڑھیں:  قوم 9 مئی کے ہر کردار کو بھولے گی نہ معاف کریگی، مریم نواز

جن مستحق افراد کوایک دفعہ بذریعہ موبائل فون پیغام بھیجااورانہوں نے اپنے پیسے وصول نہیں کئے ان کودوبارہ میسج بھیجے گئے ہیں تاکہ انہیں اپنا حق مل سکے،چھوٹالاہورضلع صوابی میں 90فیصدادائیگی ہوچکی ہے تاہم اگرکسی مستحق نے پہلے موبائل پیغام کے بعدانتظامیہ سے رابطہ نہیں کیاتوان آٹو ریروس کیس کے مستحقین کودوبارہ موبائل پیغام بھیجے گئے ہیں جن ادائیگی جاری ہے،ان مستحق افرادکوکسی قسم کی مشکلات کاسامنانہیں ہوچاہئے اورنہ رقم کی ادائیگی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت کی جائیگی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی غزہ کے ہسپتالوں میں صرف تین دن کا ایندھن باقی ہے، ڈبلیو ایچ او