پاراچنار: سرکاری ذرائع کے مطابق لوئرکرم میں فریقین کے درمیان اراضی تنازعہ پر لڑائی چوتھے روز بھی جاری رہی،4 دن سے جاری لڑائی میں اب تک 15 افراد جاں بحق اور 42 زخمی ہوچکے ہیں ،جاں بحق ہونے والوں میں 7 کا تعلق بالش خیل اور 8 کا تعلق چمکنی سے ہے،
علاقے میں فریقین کے درمیان فائرنگ رات بھر جاری رہی، عینی شاہدین نے کہا کہ علاقے میں قریبی دیہات میں بھی بھاری ہتھیاروں کے گولے گرے ہیں، انتظامیہ ، ممبران پارلمنٹ و سرکردہ قبائلی عمائیدین فائرنگ بندی کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں،
لوئر کرم ٹوپکی کے مقام پر ہونے والے گرینڈ جرگے میں قبائیلی عمائیدین ،فریقین کے علاوہ آرمی آفسران بھی موجود ہیں،متاثرہ علاقے میں پاک فوج کے دستے بھی پہنچ گئے ہیں۔