پشاور:جنوبی اضلاع سے بچیوں کو اغوا اور فروخت کرنے والا افغانستان کا گروہ گرفتار، گلبہار پولیس کی اہم کارروائی، جنوبی اضلاع سمیت دور افتادہ علاقوں سے بچیوں کو اغوا کرنے والا منظم گروہ بے نقاب، کارروائی کے دوران دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار،
ملزمان جاوید، مجاہد، مسماۃ (ن)، مسماۃ (گ) کا تعلق ہمسایہ ملک افغانستان سے ہے،ملزمان مغوی بچیوں سے گداگری کرواتے تھے، ملزمان لاکھوں روپے کے عوض بچیوں کے خرید و فروخت میں بھی ملوث ہیں، گداگر بچیوں کے فرار کو ناکام بنانے کی خاطر ان کی کڑی نگرانی کی جاتی تھی،
ملزمان کے چنگل سے صدہ پاڑا چنار سے اغوا بچی بازیاب،بازیاب بچی والدین کے حوالے، حوالگی کے وقت رقت آمیز مناظر، ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل نے کہا کہ بچی (ش) کو گیارہ ماہ قبل صدہ بازار سے اغوا کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔