پشاور: صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے خلاف صحت عملے نے بہترین کاوشیں کیں، ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکس سمیت تمام فرنٹ لائن ورکرز خراج تحسین کے مستحق ہیں، صوبے کے بڑے ہسپتالوں میں صرف 50 فیصد بستر کورونا مریضوں کے زیر استعمال ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں آئی سی یوز بستروں کی تعداد جون میں 120 سے 175 تک بڑھائی،
اس ماہ کے آخری تک سرکاری ہسپتالوں میں آئی سی یو بستروں کی تعداد 330 ہو جائے گی، پاک فوج نے وباء کے دوران سب سے زیادہ تعاون کیا، سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن کی سہولت سے آراستہ بستروں کی تعداد جون میں 485 سے 712 کر دی گئی، اگلے ماہ آکسیجن بستروں کی تعداد 1540 ہو جائے گی۔