واشنگٹن : دنیا بھرمیں کورونا کے وار جاری ، مہلک وبا سے اب تک 5 لاکھ 29 ہزارسے زائدافراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 11لاکھ 91 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا سے ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ، مہلک وائرس سے دنیا بھرمیں اموات کی تعداد 5لاکھ 29ہزارسے زائد ہوگئی ہے جبکہ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 11لاکھ سےتجاوز کرگئی، جبکہ 64 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد صحتیاب ہو چکے ہیں، امریکا میں ایک روز میں 54ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ، اموات کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزارسےزائد ہوگئی جبکہ 28 لاکھ 90ہزار سے زائد کوروناکیسز کےساتھ کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں سرفہرست ہے،
برازیل میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 155 افراد کرونا کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد برازیل میں اموات کی تعداد 64 ہزار 3 سو سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 15 لاکھ 78 ہزار سے زائد ہو گئی،
روس میں گذشتہ روز کرونا کی وجہ سے 168 افراد کی موت واقع ہوئی جس کے بعد اموات کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 74 ہزار سے زائد ہے،
بھارت میں 6 لاکھ 73 ہزار سے زائد افراد کرونا سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 19 ہزار سے بڑھ گئی ۔ برطانیہ میں کرونا سے اموات کی تعداد 44 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی جبکہ 2 لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہیں،
اٹلی میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار 8 سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ دو لاکھ41 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں،
سپین میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 97 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ پیرو میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 99 ہزار سے زائد ہے ۔