download 13 2

پشاور کے علاقے تہکال بالا میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری

پشاور:کورونا وائرس پھیلاؤ خدشات۔یوسی تہکال بالا میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفیکیشن جاری، صوبائی دارلحکومت میں یوسی تہکال بالا میں کل 6 جولائی چار بجے سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلامیہ جاری، سمارٹ لاک ڈاؤن یوسی تہکال میں کل چھ جولائی سے لگایا گیا ہے، سمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ان علاقوں سے ان آوٹ انٹری بند رہے گی،

مزید پڑھیں:  پشاور، بشام واقعہ کے بعد این سی پی گاڑیوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

ڈی سی پشاور نے کہا کہ ان علاقوں میں کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلتے ہوئے کیسز کی وجہ سے سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا، ان علاقوں میں صرف ضروری اشیاء خوردنوش، میڈیسن، جنرل سٹور، تندور  اور ایمرجنسی سروس کی دکانیں کھلی رہیں گی، ان علاقوں کی مساجد میں صرف پانچ افراد کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت ہو گی، علاقہ مجسٹریٹ اور پولیس کو سمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئیں، خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ