0015

چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ٹانک اڈہ معاملہ کا نوٹس لیں، فیصل کریم کنڈی

ڈی آٸی خان: فیصل کریم کنڈی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سے ٹانک اڈہ معاملہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا، ٹانک اڈہ کی ڈیرہ سے دور پرائیویٹ جگہ پر منتقلی عوام سے زیادتی ہے ، عرصہ دراز سے قائم ٹانک اڈہ کو ڈیرہ شہر سے دور ظفر آباد کالونی کی جانب منتقل کرنا عوام کے ساتھ زیادتی ہے ،

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے وفاقی وزیر اپنے کاروباری ساتھیوں کو نوازنے کے لیئے عوام سے زیادتی کررہے ہیں ، پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر کی جگہ اڈا منتقلی کسی صورت قبول نہیں ہے ، اڈہ منتقلی کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کے سٹے آرڈر کی بھی خلاف ورزی پولیس اور دیگر محکموں نے کی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری