w419vyM3

حکومتی چہرہ سامنے آنا شروع ،اربوں کی کرپشن پر سٹے آرڈرز لیے جاچکے ہیں, نئے مشیر کو خوش آمدید -ثمرہارون بلور

پشاور:ثمرہارون بلور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق مشیر اطلاعات کی آڈیو لیک ہونا ثبوت ہے کہ صوبے کو ہر طرف سے لوٹا جارہا ہے.

وبائی صورتحال میں بھی حکومتی وزراء و مشیر کمیشن لے رہے ہیں، عوام کا پرسان حال کوئی نہیں،سکینڈلز سامنے آنے کے بعد وزارت سے فارغ کرنا پی ٹی آئی کی روایت ہے، اسی بندے کو کل نئی جگہ مل جائیگی،کرپشن کے خاتمے کے نعروں کے ساتھ آنیوالی حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے.

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کا ایلون مسک کی سربراہی میں ایفیشنسی کمیشن بنانے کا اعلان

نئے مشیر کو خوش آمدید، لیکن شاید پی ٹی آئی کے پاس اہل لوگوں کی کمی واقع ہوچکی ہے،ایک ایک بندے کو دو دو، تین تین وزارتیں سونپی جاچکی ہیں، عوامی مسائل کی طرف کوئی توجہ نہیں،صوبہ مالی طور پر دیوالیہ ہوچکا ہے، معاملات سنبھل نہیں جارہے اور حکومتی دعوے آسمان سے باتیں کررہے ہیں،بی آر ٹی، مالم جبہ سکینڈلز پر خاموش حکومت صوبے کو تباہ کرچکی ہے.

مزید پڑھیں:  کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمرفاروق دوبارہ نظر بند

پختونخوا کے کئی وزراء کے سکینڈل سامنے آگئے لیکن خاموشی سے تمام پر مٹی ڈالی گئی،عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے اور جلد ہی عوامی احتجاج تبدیلی سرکار کو لے ڈوبے گی.