1935B67D 0DAE 459D 9977 766C4493DFE8

میں اور عاصم اظہر صرف اچھے دوست ہے -ہانیہ عامر

ویب ڈیسک :حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے گانے ‘تم تم’ میں جلوے بکھیرنے والی اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں کافی عرصے سے جاری تھیں کہ ان کے عاصم اظہر سے تعلقات رہے ہیں۔ماضی میں دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا ہے، جس کی بنیاد پر یہ قیاس آرائیاں ہوتی رہیں کہ شاید وہ شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔رواں برس اپریل میں بھی گلوکارہ آئمہ بیگ نے انسٹاگرام لائیو چیٹ کے دوران ہانیہ عامر سے بلا ججھک سوال کیا تھا کہ مداح پوچھ رہے ہیں کہ وہ عاصم اظہر سے کب شادی کر رہی ہیں؟آئمہ بیگ کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر ہانیہ عامر نے بات کو ٹالتے ہوئے کہا کہ ابھی تو وہ بچی ہیں، ایسے میں وہ کیسے شادی کرلیں۔لیکن اب ایک بار پھر انہوں نے آئمہ بیگ کے ساتھ انسٹاگرام لائیو چیٹ کے دوران گلوکار سے تعلقات پر کھل کر بات کی ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہانیہ عامر اور آئمہ بیگ کی تازہ ویڈیو میں اداکارہ کو کھل کر عاصم اظہر سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔مختصر دورانیے کی ویڈیو میں ہانیہ عامر نے اعتراف کیا کہ وہ اور گلوکار عاصم اظہر بہترین دوست ہیں، تاہم ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے درمیان ‘وہ’ والے تعلقات نہیں۔ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ ان کے اور عاصم اظہر کے درمیان جوڑے بننے والے تعلقات نہیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے اس طرح کی ملاقاتیں کی ہیں اور نہ ہی وہ ایک دوسرے کو اس طرح دیکھتے ہیں۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ تاہم اس باوجود وہ دونوں بہترین دوست ہیں اور وہ ایک دوسرے کی مدد کرتے رہتے ہیں۔