0e8b725e55c2414cb7404885985ed318 18 5

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران9 افراد جاں بحق ، محکمہ صحت

پشاور:محکمہ صحت کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران9 افراد جاں بحق ، صوبہ میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد1139گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے221 نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 31ہزار890 ہوگئی۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں1715 مریض صحت یاب۔
کے پی میں کورونا سے اب تک24ہزار588 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی11 ہزار684 ہوگئی ہے۔ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 543افراد انتقال کرچکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران 3 افراد کی اموات ہوئی۔ پشاورمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 81افراد متاثر ہوئے۔

مزید پڑھیں:  منتخب وزیر اعلیٰ اور پیراشوٹ پر آنیوالے گورنر میں زمین آسمان کا فرق ہے،بیرسٹر سیف