625087 942656 coronavirus karachi akhbar 1

سندھ میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 759 ہو گئی

ویب ڈیسک (اسلام آباد):نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 22 ہزار 759 ہو گئی۔۔ دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 94 ہزار 040 رپورٹ ہوئی ، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 34432 ، بلوچستان میں تعداد 11821 ہو گئی۔اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15182 , آزاد جموں و کشمیر 2124 , گلگت میں 2287 ہو گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 ہزار 461 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 20 لاکھ 79 ہزار 333 ٹیسٹ ہو چکے، ملک بھرکیاسپتالوں میں 163 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1859 ہے،ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیے سہولیات ہیں،اس وقت 1 ہزار 294 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت میں گندم درآمد کرنے کی تحقیقات کا حکم