Untitled 1 9

استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

ویب ڈ یسک: شہنشاہ قوال، موسیقی کے بے تاج بادشاہ، استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے۔ لیکن ان کی خوبصورت آواز کا جادو آج بھی دلوں پر راج کررہاہے۔ قوالی میں دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان، استاد نصرت فتح علی خان، 16 برس کی عمر میں قوالی کا رنگ اپنایا، غزل،کلاسیکل،گیت سمیت موسیقی کے ہر صنف کو گنگونایا۔

ملی نغمہ میری پہچان پاکستان اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے لئے گایا گیا گیت آج بھی لوگوں کے دلوں میں بسے ہیں، نصرت فتح علی خان کی حمد وہ ہی خدا ہے کو بھی بہت پذیرائی ملی۔

نصرت فتح علی خان کی قوالیوں کے پچیس البم ریلیز ہوئے جن کی شہرت نے انہیں گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ دلوائی، اپنی صلاحیتوں سے دنیا کو متاثر کرنے والے نصرت کی صلاحیتوں سے استفادہ بالی وڈ اور ہالی وڈ نے بھی حاصل کیا، انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے نواز اگیا، یونیسکو میوزک ایوارڈ ملا، گرامی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا۔

1997 میں انتقال کےوقت ان کی عمر 48 سال تھی اور وہ اپنے کریئر کے عروج پر تھے۔