dssdsds

ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے 319 کیسزہے۔ایک مریض جاں بحق

ویب ڈیسک (اسلام آباد): ملک بھر میں کورونا کے 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک مریض کا انتقال ہوگیا ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 772 ہوگئی ہے اور مجموعی اموات 6284 ہوگئی ہیں، ملک میں اب تک دو لاکھ 80 ہزار 340 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، جبکہ فعال کیسز کی تعداد صرف 8 ہزار 778 ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 ہزار 434 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور پر اب تک 25 لاکھ 81 ہزار 695 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ 29 ہزار 179 ہے، دوسرے نمبر پر پنجاب ہے جہاں 96 ہزار 699 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، کے پی میں 35971، بلوچستان میں 12 ہزار 84، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15597، آزاد جموں و کشمیرمیں 2290، گلگت میں 2832 ہوگئی، ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اوراس وقت 1 ہزار 84 مریض ہسپتالوں میں داخل ہے، ‏اسپتالوں میں کورونا وینٹی لیٹرز کی تعداد 1920 ہے، جن میں سے 112 وینٹی لیٹر پر مریض موجود ہیں، کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے، صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں، بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں، سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں، درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا، لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے، پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں، وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

مزید پڑھیں:  عوام کیلئے خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع