nadeem jafri 1

گلوکار ندیم جعفری بھی کورونا وائرس کا شکار

ویب ڈیسک : پاکستان کے معروف گلوکار اور میوزک کمپوزر ندیم جعفری میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار اور میزبان فخرعالم نے اپنے دوست ندیم جعفری کے ساتھ لی گئی اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ندیم جعفری کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

فخر عالم نے ندیم جعفری کے لئے خصوصی دعائیں کرنے کی اپیل بھی کی ہے اورلکھا ہے کہ ندیم جعفری کو ہر ایک کی دعاؤں، نیک خواہشات اور محبت کی ضرورت ہے۔

پاکستان میں کورونا سے کُل 6 ہزار 345 افراد متاثر ہوئے۔