Nawaz NAB

نوازشریف کےخلاف نیاکرپشن ریفرنس دائرکرنےکی منظوری

ویب ڈیسک: اسلام آباد: چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس،اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈی جیز نیب، ڈی جی آپریشن نیب شریک، اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل نیب، اعلی افسران شریک.

چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جہاں قانون اپنا راستہ خودبنائے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی گئی

مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانو ن کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں, چیئرمین نیب کی ہدایت-

مزید پڑھیں:  سیاسی انتقامی کارروائیوں سے بچنے کیلئے نئی نیب پالیسی پر کام شروع

اجلاس میں گیارہ ریفرنسز کی منظوری دے دی گئی.

اجلاس میں نوازشریف کےخلاف نیاکرپشن ریفرنس دائرکرنےکی منظوری،نوازشریف،فوادحسن فوادکےخلاف سیکیورٹی گاڑیوں کاریفرنس دائرہوگا،آفتاب سلطان کےخلاف بھی سیکیورٹی گاڑیوں کاریفرنس دائرہوگا،73سیکیورٹی گاڑیوں کےاستعمال سےخزانےکوپونے2ارب روپےنقصان ہوا.

احسن اقبال کےخلاف کرپشن ریفرنس دائرکرنےکی منظوری.