شاہین آفریدی اب زمبابوے سیریز میں بھی شریک ہونگے

ویبڈیسک(لاہور)دورہ انگلینڈ، کاونٹی کرکٹ اور قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے بعد شاہین آفریدی اب زمبابوے سے سیریز میں بھی شریک ہیں۔پیسر کو آرام نہ دیے جانے کے سوال پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اسٹرائیک بولرز ہمیشہ ٹیم کی ضرورت ہوتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ ان کی کارکردگی میں مسلسل نکھار آتا جا رہا ہے، میں خود بھی شاہین کی بولنگ سے بہت لطف اندوز ہوتا ہوں۔
ا نکا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی خود بھی چاہتے ہیں کہ تینوں فارمیٹ میں زیادہ سے زیادہ کرکٹ کھیل کر تجربہ حاصل کریں۔بابر اعظم نے کہاکہ میرے لیے ذاتی اہداف سے زیادہ ٹیم کی کارکردگی اہم ہے۔
زمبابوے کے خلاف سیریز میں عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قبضہ پانے کااچھا موقع ہوگا لیکن بطور کپتان ذاتی اہداف کے بجائے ٹیم کی کارکردگی زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔میچ کی صورتحال اور ٹیم کی ضرورت کو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی اننگز کی پلاننگ کرتا ہوں، فتوحات حاصل ہوں تو ذاتی اہداف بھی ساتھ ساتھ عبور ہوتے رہتے ہیں۔