654885 2973263 corona death2a akhbar 1

پشاور:کورونا سے صحتیاب شخص کا دوبارہ پازیٹیوکیس رپورٹ

ویب ڈیسک(پشاور): کورونا سے صحت یاب شخص کا دوبارہ پازیٹیو کیس رپورٹ ،صحت یاب شخص کے دوبارہ متاثر ہونے پر تحقیق شروع کردی گئی ہے ۔پروفیسرڈاکٹر ضیاالحق وائس چانسلر کے ایم یو کا کہنا تھا کہ کورونا سے دوبارہ متاثر ہونے کا ایک سے زائد کیسز بھی ہو سکتے ہیں۔کورونا نئی بیماری ہے، تحقیق کے عمل میں وقت لگے گا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ کے ایم یو لیبارٹری میں اب تک 3 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،لیبارٹری میں روزانہ ڈیڑھ ہزار کورونا ٹیسٹ کررہے ہیں۔ کورونا ٹیسٹ کی استعداد یومیہ 3 ہزار تک بڑھا رہے ہیں۔ صوبے میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے ،کورونا سے بچائو کی کوئی ویکسین فی الحال دستیاب نہیںہے بہتر یہی ہے کہ عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ