images 2 18

لنڈی کوتل : سردی میں اضافہ ہونے سے بجلی غائب

ویب ڈیسک (لنڈی کوتل): لنڈی کوتل میں حکومتی وعدے صرف وعدے ہی رہ گئے ہیں، واپڈا والوں نے سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی بجلی غائب کردی، مقامی لوگ کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے سے سخت پریشان ہیں،علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہیں، 48 گھنٹوں میں صرف ایک گھنٹے کے لئے بجلی فراہم کی جاتی ہے، بجلی کی مسلسل بندش سے ٹیوب ویلز بند، پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہیں۔

مزید پڑھیں:  2050تک خیبر پختونخوا کی آبادی 78ملین تک بڑھ جانے کا امکان

چھوٹے بچے اور خواتین سروس پر پانی لانے پر مجبور ہے، سخت سردی بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے باعث سخت مشکلات سے دو چار ہیں، بازار میں دکاندار اور تاجر جنریٹرز استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے.

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک

حکومت وعدوں کے مطابق بجلی کی سپلائی یقینی بنائیں، گریڈ سٹیشن حکام کا کہنا تھا کہ بجلی سپلائی شیڈول ٹیسکو آفیس دی گئی ہے، شیڈول کے مطابق علاقے کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔