WhatsApp Image 2020 09 28 at 6.16.54 PM 1 450x300 1

پشاورمیں موجود دلیپ کمار اور راج کپور حویلی کس نے اور کتنے میں خریدی ؟

ویب ڈیسک (پشاور): پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے محکمۂ آثارِ قدیمہ نے بالی ووڈ کے ممتاز اور تاریخ ساز فنکاروں کی دلیپ کمار اور راج کپور کی پشاور میں آبائی رہائش گاہوں کو میوزیم میں تبدیل کرنے کیلئے گھروں کی قیمت کا تعین کرلیا گیا۔ دلیپ کمارکے گھر کی مجموعی قیمت 80 لاکھ 56 ہزار روپے مقرر کئے گئے ہیں، دستاویز کے مطابق راج کپور کے گھر کی قیمت ایک کروڑ 50لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

جس کے نتیجے میں دونوں گھروں
کی اراضی قیمت کاتعین ڈپٹی کمشنر پشاور نے کیا، دونوں گھروں کے ڈھانچے کی قیمت کا تعین سی اینڈ ڈبلیو نے کیا۔ محکمہ اثار قدیمہ نے فنڈز کی فراہمی کے لیے سیکرٹری ثقافت کو کیس ارسال کردیا، خیال رہے کہ معروف اداکار دلیپ کمار کا گھر پشاور کے مشہور اور تاریخی قصہ خوانی بازار کے محلہ خداداد میں واقع ہے، یہ کبھی رہائشی علاقہ ہوتا تھا، مگر اب یہ ایک بڑا کاروباری مرکز ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور:پراگریس آفیسر کو دو اضلاع میں 8چارج دینے کی انکوائری شروع

دلیپ کمار کے نام سے مشہور محمد یوسف خان کی پیدائش 11 دسمبر 1922 کو اس گھر میں ہوئی تھی، اور 1930 میں دلیپ کمار اپنے خاندان کے ہمراہ بمبئی چلے گئے تھے، 2013 میں دلیپ کمار کے اس گھر کو وفاقی حکومت نے قومی ورثہ قرار دیا تھا، 1988 میں دلیپ کمار نے اپنے اس آبائی گھر کا دورہ کیا تھا، اس وقت انہوں نے اپنے گھر کی دہلیز کو چوما تھا اور میڈیا کے سامنے اپنے بچپن کی یادیں دہراتے رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  صوبے کے حقوق لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

1997 میں دلیپ کمار کو پاکستان کے سب سے بڑے شہری اعزاز نشان امتیاز سے نوازا گیا تھا۔ اس موقع پر بھی وہ پشاور میں اپنے آبائی گھر جانا چاہتے تھے، مگر استقبال کے لیے آنے والے عوام کے بے پناہ رش کی وجہ سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ پشاور میں کپور حویلی دلگران کے علاقے میں واقع ہے۔

بھارت میں بالی ووڈ کو متعدد سپر اسٹارز دینے والے کپور خاندان کی ایک نسل اس حویلی میں پیدا ہوئی تھی، اس کو 1918 سے لے کر 1922 کے درمیان میں راج کپور کے والد دیوان کپور نے تعمیر کروایا تھا۔