.jpg

سلواکیہ کے وزیراعظم بھی عالمی وبا کا شکار ہوگئے

ویب ڈیسک(سلواکیہ): وزیراعظم اگورماٹووک کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد انہوں نے قرنطینہ کرلیا ہے۔سلواکیہ کے وزیراعظم اگورماٹووک نے گزشتہ ہفتے ہی برسلز میں ہونے والے یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت کی تھی جس میں مغربی ممالک کے اعلیٰ ترین 23 رہنما شریک ہوئے تھے۔
فرانس کے صدر میکرون اس وقت کورونا وائرس کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد سے قرنطینہ میں ہیں۔ وہ بھی برسلز میں منعقدہ یورپی یونین کے اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انہیں عالمی وبا نے اسی اجلاس کے دوران نشانہ بنایا ہے۔ فرانسیسی صدر کے ساتھ یورپی یونین کے اجلاس میں شریک ہونے والے دیگراعلیٰ فرانسیسی عہدیداران کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے

مزید پڑھیں:  پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلہ پر حملہ :1اہلکار ہلاک،4زخمی