iStock 120577841810 1592921992

کورونا کی دوسری لہر:مزید87افرادموت کےمنہ میں چلےگئے

ویب ڈیسک(اسلام آباد)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنےتازہ اعدادوشمارجاری کردئیے ہیں۔ گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید87اموات ہوئیں ہیں۔
این سی اوسی کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 3ہزار179نئے کیسزرپورٹ ہوئے،ملک بھرمیں مجموعی اموات9ہزار250ہوگئی۔کورونامتاثرین کی مجموعی تعداد4لاکھ54ہزار673ہوگئی۔
سندھ میں سب سے زیادہ 2لاکھ 29ہزار83متاثرہوچکےہیں،پنجاب میں متاثرین کی تعداد 1لاکھ 30ہزار706رپورٹ ہو چکی ہیں۔
کے پی میں 54ہزار448اوربلوچستان 17ہزار880ہوگئی جبکہ اسلام آباد میں 35ہزار905اورآزادکشمیرمیں7ہزار937متاثرہیں۔
گلگت بلتستان میں مریضوں کی تعداد 4ہزار814ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 40 ہزار922 ٹیسٹ کیے گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کےمطابق ملک کےچاربڑے شہروں میں تشویشناک حالت میں مریضوں کی تعداد بڑھنےلگی ہے،ملتان میں 46فیصد مریض وینٹیلیٹر پرموجود ہیں۔اسلام آباد 41، پشاور 21 فیصد جبکہ لاہور میں 34فیصد مریض وینٹیلیٹرپرموجود ہیں۔

مزید پڑھیں:  صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ پہنچ گئے