5ea492f2d9708

سعودی عرب نےانٹرنیشنل فلائٹس پرلگائی گئی پابندی ختم کردی

ویب ڈیسک (ریاض) نئے سال کا تحفہ یہ ہے سعودی عرب نے بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کردیا ہے، فضائی آپریشن کرونا کی نئی قسم آنے کے بعد بند کیا گیا تھا۔

سعودی جنرل اتھارٹی برائے سول ایوایشن کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ،آج سے تمام پی آئی اے پروازوں پر مسافر سعودیہ عرب جا سکیں گے اس سے قبل صرف مسافر صرف سعودیہ عرب سے پاکستان آسکتے تھے۔

سعودی عرب نے بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کرتے ہوئے اپنے فضائی، زمینی اور سمندری راستےکھول دیئے ہیں، اس سے قبل بیس دسمبر کو سعودی وزارت داخلہ نےکرونا وائرس کی نئی قسم آنے کے باعث ملک کی تمام سرحدیں نیز فضائی پروازیں ایک ہفتہ کے لیے بند کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ 27 دسمبرکو اس میں مزید ایک ہفتے کی توسیع دی گئی تھی جو آج3 جنوری کو ختم ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطینیوں کی نسل کشی،نیتن یاہو سمیت اسرائیلی حکام کی گرفتاری کاامکان

ایک ہفتے کے لیے لگائی گئی بندش کچھ دن اوپر ہونے کے بعد نئے سال کے آغاز سے کھولنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے نئے پھیلنے والے وائرس سے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے وزارت صحت کی ہدایات پرعمل کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے مندرجہ ذیل احکامات جاری کرتے ہوئے فلائٹس آپریشن معطل کر دیا تھا جسے اب کھول دیا گیا ہے۔

اب فلائٹس آپریشن کھولنے کے اعلان سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے الحمداللہ کے نعرے بلند کر کے اللہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا کہ جو لوگ وطن واپس آنے کی راہ تک رہے تھے مگر پروازوںکی پابندی کی وجہ سے نہیں آ پارہے تو وہ جلد ہی وطن واپس آ کر اپنے پیاروں سے ملیں گے۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں پر نئی بکنگ اور پرانی بکنگ فعال کروانے کیلئے مسافر کال سینٹر یا دفاتر سے فوری رابطہ کریں،مسافر 786 786 111 پر فوری رابطہ کریں
اور تمام مسافروں کیلئے کرونا پی سی آر ٹسٹ سفر سے قبل لازمی کروائیں۔