HEC

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیاں کھولنے کا شیڈول اور حفاظتی اقدامات کی فہرست جاری کردی

پشاور: ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹیاں کھولنے کا شیڈول اور حفاظتی اقدامات کی فہرست جاری کردی ، ایچ ای سی کی تجویز کے مطابق یونیورسٹیز 3 اگست سے 15 اگست تک مرحلہ وار کھولی جائے گی، تمام جامعات کے سینڈیکیٹ اور وائس چانسلر کو یونیورسٹی کھولنے کا اختیار ہے، جامعات کھولنے کے لئے ایس او پیز جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردی کیخلاف جنگ مشترکہ لائحہ عمل کے تحت لڑینگے، بیرسٹر ڈاکٹرسیف

پہلے مرحلے میں فیکلٹی ممبران اور وہ طلباء جن کو انٹرنیٹ پرابلم ہو انہیں کیمپس بلایا جائے گا، فائنل ایئر کےطلباء اور ہاوس جاب کے طلباء کو دوسرے مرحلے میں کیپمس بلایا جائے گا اور آخری مرحلے میں تمام طلباء کو جامعات آنے کی اجازت دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا حکومت کا وکلا اور کسٹمز ایجنٹس پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

ترجمان پشاور یونیورسٹی کے مطابق جامعہ پشاور نے سفارشات مرتب کرنے کے لئے کمیٹی بنائی ہے، یونیورسٹی کھولنے کے حوالے سے ابھی تک دو میٹنگز ہوئی ہیں، لائحہ عمل طے کرنے کے بعد یونیورسٹی کھول دی جائے گی۔