klklkl

معاون خصوصی غزن جمال نے ایکسائز سیکرٹیریٹ میں ہیلپ لائن کا افتتاح کیا

ویب ڈیسک (پشاور): معاون خصوصی غزن جمال نے ایکسائز سیکرٹیریٹ میں ہیلپ لائن کا افتتاح کیا ، محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اب آپ سے صرف ایک فون کال کے فاصلے پر، معاون خصوصی برائے ایکسائز غزن جمال نے ایکسائز سیکرٹری دفتر میں عوامی معلومات کیلئے ہیلپ لائن کا افتتاح کیا، 9211693-091 ہیلپ لائن پر دفتری اوقات میں ادارے سے متعلق کوئی بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، عوام اپنے تجاویز و آرا بھی صوبے کے مختلف حصوں سے ٹیلیفون کے زریعے ریکارڈ کرواسکتے ہیں، سیکرٹری اور ڈی جی ایکسائز سمیت معاون خصوصی غزن جمال موصول ہونے والی تجاویز و آرا کا ہفتہ وار معائنہ کرینگے، ہیلپ لائن پر پراپرٹی ٹیکس، موٹر وہیکل ٹیکس، رجسٹریشن، ٹرانسفر و دیگر خدمات سے متعلق معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں، غزن جمال کا کہنا تھا کہ ہیلپ لائن کا مقصد ادارے اور عوام کے درمیان رابطے کو مزید بہتر بنانا ہے، محکمہ سے متعلق اپنے پیچیدہ نوعیت کے مسائل کے حل کیلئے عوام رابطہ کرسکتی ہے، وزیراعلی محمود خان خود عوامی رابطے اور اداروں کی خدمات کی عوام تک رسائی پر یقین رکھتے ہیں، ایکسائز ایک عوامی ادارہ ہے، اسے عوام کے دسترس میں ہونا چاہیے، ایکسائز اہلکاروں کی نامناسب رویے اور دیگر دفتری شکایات بھی ہیلپ لائن پر ریکارڈ کی جاسکتی ہیں، ادارے کی خدمات کی عوام تک رسائی حکومت وقت کا حقیقی مقصد ہے ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ