47db8 karachi2b4

خیبر پختونخوا میں رنگ روڈ اور بائی پاسز پر تجاوزات کی بھر مار کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا

ویب ڈیسک (پشاور): خیبر پختونخوا میں رنگ روڈ اور بائی پاسز پر تجاوزات کی بھرمار کا معاملہ صوبائی اسمبلی پہنچ گیا، جماعت اسلامی کے ایم پی اے حاجی سراج الدین خان اورحمیرا خاتون نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں توجہ دلاونوٹس جمع کرادیا،متن نوٹس کے مطابق مختلف اضلاع میں بائی پاسز اور رنگ روڈز کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے، توجہ دلاو نوٹس
میں کہا گیا کہ بائی پاسز اور رنگ روڈز پر تجاوزات کی بھرمار سے ان کی افادیت ختم ہو جاتی ہے، تجاوزات سے ہریوں کو نقل وحرکت میں شدید مشکلات اور سفری تکالیف کا سامناکرنا پڑتا ہے، سرکاری خزانے سے کثیر رقم خرچ کر کے بھی عوام کو ریلیف نہیں مل رہا، وزیر مواصلات اس صورت حال سے متعلق اصل حقائق سے ایوان کو آگاہ کریں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں پولٹری فارمنگ کا کاروبار زوال پذیر، لاکھوں افراد کنارہ کش