KPRA 750x369 1

خیبرپختونخوا ریونیو آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نام سے نئی تنظیم قائم

ویب ڈیسک (پشاور): خیبرپختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں میں خدمات انجام دینے والے سینکڑوں ریونیو افسران نے حکومت کی جانب سے سینیارٹی سمیت دیگر شعبوں میں نظرانداز کرنے پراتشویش کا اظہار کرتے ہوئے اپنے حقوق کے حصول کے لئے ’’ ریونیو آفیسرز ویلفیئر ایسی ایشن‘‘ کے نام سے نئی تنظیم قائم کردی۔ اوقاف حال پشاورمیں خیبر پختونخوا کے ریونیو آفیسرز ویلفئیر ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس منتظر خان کی زیر صدارت ہوا جس میں صوبہ بھر سے 200 سے زائد ممبران نے شرکت کی جنرل باڈی میں دو سال کے لئے کابینہ کی منظوری دی گئی۔ کابینہ میں منتظر خان صدر، سینئر نائب صدر ساجد نواز نائب صدور برائے ہزارہ طاہر ڈویژن برائےمالاکنڈ ڈویژسکندر خان، برائےجنوبی اضلاع نیک محمد برائے وسطی ڈویژن۔ کفایت، جنرل سیکرٹری فضل حسین جائئنٹ سیکرٹری حسرت، فنانس سیکرٹری شمس الاسلام، پریس سیکرٹری خالد خان کوآرڈینیٹر سید اکرم شاہ کونامزد کیا گیا اس کے علاوہ افسر علی شاہ کی قیادت میں لیگل کمیٹی بھی بنائی گئی، کابینہ نےنے صوبے بھر کے ریونیو افسران کو متحد کر کے ان کے حقوق کے لئے بھرپور جدوجہد کا عزم کیا۔ ریونیو آفیسرز ویلفئیرایسوسی ایشن خیبرپختونخوا کے عہدیداروں نے حلف اٹھانے کے بعد جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ مال کے ملازمین کسی بھی
حکومت کی سرکاری مشینری میں ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتے ہیں، عوام سے ٹیکس کی وصولی، پولیو، ڈینگی اور کورونا کے خلاف مہم کے دوران ریونیو افسران اور ملازمین نے ہر موقع پر صف اول کا کردار ادا کیا ہے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں محکمہ مال کے درجنوں آفیسرز شہید ہوئے حتی کہ ہفتہ اور اتوار کی چھٹی کے دنوں میں بھی ان سے کام لیا جاتا ہے، اس طرح گندم کی خریداری ہو یا حلقہ بندیوں کی تیاری، قدرتی آفات سیلاب زلزلہ میں بھی محکمہ مال کے ملازمین پیش ہوتے ہیں مگر پی ایم ایس پوسٹ پر تحصیلدار سے ترقی پانے والے کوٹہ میں ریگولر پوسٹیں خالی ہونے کے باوجود ان پر تحصیلداروں کو ترقی دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جاتی ہے جبکہ پی ایم ایس پوسٹوں پر براہ راست تعینات ہونے والوں کو ترقی دے کر انہیں سینیارٹی لسٹ میں آگے کر کے تحصیلداروں کے کوٹے سے آنے والوں کی حق تلفی کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں:  ورکرز ویلفیئر بورڈ کی کمرشل اراضی کی نشاندہی کی جائے،فضل شکور خان