pic 1584534199

پشاورمیں بارش کے بعد نوتھیہ اور کئی علاقوں میں بجلی غائب

ویب ڈیسک (پشاور):پشاورمیں بارش کے بعد بجلی غائب، ہلکی بارش کے بعد شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے، نوتھیہ ، گلبرگ اور سول کوارٹرز فیڈرز ٹرپ کر جانے سے بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوگیا، اندرون شہر میں بھی متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے، نوتھیہ گلبرگ اور سول کوارٹرز کے مکین سراپا احتجاج،علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ متعلقہ ایس ڈی او اور ایکسیئن نے اپنے نمبرز بند کرلیے ہے، پانچ بجے سے بجلی غائب ہے لیکن پیسکو عملہ ابھی تک نہ پہنچ سکا، اہل علاقہ کا پیسکو چیف سے بجلی بحال کرنے کا مطالبہ ۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ