upd 1

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیلی میکنانی کورونا کا شکار

ویب ڈیسک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد صدارتی محل وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیلی میکنانی کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا، امریکی صدر ٹرمپ کے پی اے بھی کورونا وائرس کا شکار، پریس سیکرٹری کیلی میکنانی نے ٹوئٹ کرکے ٹیسٹ مثبت آنے اور تنہائی اختیار کرنے کا بتایا، انہوں نے بتایا کہ ان میں کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وائٹ ہاؤس میں اب تک کئی افراد میں بھی مہلک وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے، ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ نکلس لیونا بھی کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی افواج کے رفح شہر پر حملوں کا سلسلہ جاری، مزید 5 فلسطینی شہید