ddd 5

خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے

ویب ڈیسک (پشاور):خیبر پختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر38427 ہوگئی ہے، صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی اموات نہیں ہوئی، صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 66 افراد صحت یاب ہوئے،صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 36702ہوگئی ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں تعلیمی اداروں میں 21 افراد میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی، تعلیمی اداروں میں اب تک کورونا کیسز کی تعداد 381 ہو گئی، اب تک تعلیمی اداروں میں 37062 نمونے لے گئے،30435 کا رزلٹ منفی ایا ہے جبکہ 6251 کا انا باقی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، جرائم پیشہ افراد کی کھوج فٹ پرنٹ سے کی جائیگی، نیا آلا متعارف کرا دیا گیا