361826 2505481 akhbar

اعلی تعلیمی اداروں میں مستقل اسامیوں پر سالہاسال تک عارضی بھرتیوں کا سلسلہ ختم ہوناچا ہئیے- گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان

ویب ڈیسک (پشاور): گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان کی زیرصدارت گورنرہاؤس میں آئی ایم سائنسز کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے اطلاعات واعلی تعلیم کامران بنگش بھی شریک تھے، اجلاس میں نئے ڈائریکٹر آئی ایم سائنسز کی تعیناتی کیلئے رولز اوراہلیت کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی کاقیام کی گئی، گورنرخیبرپختونخواشاہ فرمان کی آئی ایم سائنسز میں خالی آسامیوں پرمستقل بنیادوں پر جلدازجلد بھرتیوں کی ہدایت کی گئی، بھرتیوں میں شفافیت،میرٹ اور قابلیت کامعیار یقینی بنایاجائے، بھرتیوں کیلئے اہلیت کامعیار ایسا ہوناچاہئیے کہ قابل اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو مواقع میسرآیئں، اعلی تعلیمی اداروں میں مستقل اسامیوں پر سالہاسال تک عارضی بھرتیوں کا سلسلہ ختم ہوناچا ہئیے، آئی ایم سائنسز حیات آباد ایک معیاری تعلیمی درسگاہ ہے جس کو مزیدبہترین بناناہے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان پر بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں،وزیر زادہ